لسبیلہ: حب میں دھماکہ دو افراد زخمی پولیس زرائع کے مطابق رات گئے حب میں نجی فیکٹری کے قریب کریکر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شایان ولد شاہ میر اور آفتاب ولد اعجاز احمد زخمی ہوگئے۔
جنکو فوری طبی امداد کے لیے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹنے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ دو روز قبل حب میں فٹبال گراؤنڈ میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 14افراد زخمی ہوئے رواں ہفتے حب میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔