چین نے نیا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کیلئے اس کا پہلا موڈیول خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔
تیانے نامی یہ موڈیوئل وینچا نگ اسپیس لانچ سینٹر سے مارچ 5 بی وائی 2 راکٹ پر روانہ کیا گیا ہے، چین کو امید ہے کہ یہ نیا خلائی اسٹیشن 2022 ء تک فعال ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت خلاء میں صرف ایک اسپیس اسٹیشن ’انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن‘ موجود ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
موجودہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پانچ خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے بنایا گیا تھا جن میں امریکا، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیاں شامل ہیں۔
چین کا یہ نیا خلائی اسٹیشن خلاء میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی اجارہ داری ختم کرسکتا ہے۔