|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا ٹرائیکا اراکین کی مسلسل پازیٹو انگیجمنٹ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہا ہے کہ افغانستان کے سلسلے میں گزشتہ روز دوحہ میں امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کیلئے کوششیں بڑھانے پر مضبوط اتفاق ہوا۔