سبی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد کرواکر دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ بن گیا ہے،عوامی مسائل کے حل میں بلدیاتی اداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے،بلدیاتی اداروں کے استحکام کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے دیڑھ ارب روپے کے فنڈز بلدیاتی اداروں کو جلد ہی جاری کیئے جائیں گے،سالانہ سبی میلہ سے مالداری کے فروغ سمیت صوبے قبائل کے درمیان باہمی ر شتوں کو تقویت ملتی ہے،سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا امین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالا نہ سبی میلہ کے سلسلے میں منعقدہ بلدیاتی کنونشن اور سالانہ سبی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ،ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان طاہر محمود،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب محمد خان شاہوانی،صوبائی وزیر لائیواسٹاک عبیداللہ بابت،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حامد اچکزئی،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،سابق ضلع ناظم اعلیٰ میر حیر بیار خان ڈومکی،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج افتخار الحق ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ، ڈی پی او سبی میر انور کھیتران ،کمانڈنٹ ایف سی کرنل احسن رضا زیدی،ڈسٹرکٹ کونسل چیئر مین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل کونسل چیئرمین حاجی مولانا داؤد رند،سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل،سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر افضل نودھانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی ،میر اسلم گشکوری ،ملک ظفر سلطان باگڑانی سمیت دیگر قبائلی عمائدین معتبرین و معززین کے علاوہ نومنتخب بلدیاتی نمائندئے بھی موجود تھے،قبل ازیں بلدیاتی کنونشن میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو اختیارت کی تفویض اور ان کی اہمیت و افادیت بیان کی ،بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ملک بھر میں سب سے پہلے بلوچستان حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے جمہوری عمل کو مکمل کیا ہے جس کا سہرا صوبائی حکومت کے سر جاتاہے جو ملک کے دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے،انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر عوامی مسائل کا ادراک بلدیاتی نمائندوں کو ہوتا ہے کیونکہ نو منتخب کونسلران نچلی سطح پر عوام کے ساتھ رہتے ہیں جو عوامی مسائل سے بخوبی آشنا ہوتے ہیں انہوں نے کہا نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بلدیاتی اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جلد ہی جاری کیئے جائیں گے جو نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور ان تک بہم سہولیات پہنچانے کے لیے خرچ کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور بغیر کسی تعصب و رنگ و نسل کے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں ،دریں اثناء گورنر بلوچستا محمد خان اچکزئی نے سالانہ سبی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا امین ہے جو ہماری معشیت پر گہرئے اثرات مرتب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں میں مالداری کے فروغ کے علاوہ یہاں کے قبائل کے درمیان باہمی رشتوں کو تقویت ملتی ہے جس سے نفرتوں کا خاتمہ اور بھائی چارئے کو فروغ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی جو بلوچستان کا تاریخی شہر ہے جس پر انگریزوں نے قبضہ کرکے بسایا تھا اور عوامی حکومت کو چاہیے کہ وہ یہاں کو مسائل سے نجات دلائیں اور ان کی ضروریات کو پورا کریں جبکہ اس ضمن میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ مل کر سالانہ ترقی و خوشحالی کا پلان بھی بنایا جائے گا تاکہ یہاں کے عوام جدید دور کے تقاضو ں کے مطابق زندگی گزار سکیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو،انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام زندہ دل ہیں اور زندہ قومیں ہی اپنے تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں جو سبی میلہ میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ میں سازو آواز سمیت دیگر تفریحی پروگراموں میں عوامی دلچسپی قابل دید ہے اور میلہ صوبے میں امن کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں کے عوام امن و آشتی چاہتے ہیں ۔