|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2021

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی حمایت پر امریکی صدر جوبائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں، جو بائیڈن اپنے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں اور ہم اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔