برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کرگرل فرینڈسےشادی کرلی۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کےکیتھیڈرل چرچ میں ہوئی جس میں صرف30 افرادشریک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیاکا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہاہے۔
199برس میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کےدور میں شادی کی ہو۔