عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا اعلان کردیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کوایلفا اور جنوبی افریقی قسم کوبیِٹا کا نام دیا ہے۔
جب کہ کورونا وائرس کی برازیلین قسم کو گاما اور بھارتی قسم کوڈیلٹا کہا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کی اقسام کے ناموں کامقصد اس پر بات چیت کو آسان بنانا ہے اور کورونا اقسام کے ممالک کے نام سے جڑنے پر ان ممالک سے متعلق منفی تاثرکو رد بھی کرنا ہے۔