|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2021

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کو سراہا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض انیشیٹیو نے دنیا میں انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کو آپس میں جوڑ دیا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ ریاض کورونا وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم فنڈز مہیا کرے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی کے صدر یو این کے اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔

انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاض انیشیٹیو نیٹ ورک کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔