|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2021

امریکی صدر کا عزیز ترین پالتو کتا ’چیمپ‘ 13 برس کی عمر میں چل بسا جس سے وہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیمپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ہے۔

جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔

بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگاؤ تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہو ئی تھی۔

 چیمپ نامی جرمن شیفرڈ صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے۔