|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2021

خضدار: کھٹان ندی سے بوری بند لاش برآمد ،پولیس نے لاش ٹیچنگ ہسپتا ل خضدار منتقل کر دیا ،جہاں نعش کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی ، ورثاء کی درخواست پر پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اتوار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کھٹان ندی میں بوری میں بند نعش پڑی ہے۔

جس پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش شناخت کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا جہاں نعش کی شناخت مقتول کے بھائی محمد صالح نے صدام حسین کے نام سے کر دی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی پولیس نے مقتول صدام حسین کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر دی