|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2021

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا۔ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکتا اور آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہو سکتی ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے میں صرف 6 ہیلی کاپٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 13 کر دیا گیا ہے۔ جس میں روس، یوکرائن اور ایران کے طیارے شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق آگ سے اب تک 400 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔