|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2021

افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے، امریکی اخبار کے مطابق ہر ہفتے کم سے کم تیس ہزار افغان گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں کےباعث شہریوں کی نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہر ہفتے کم ازکم 30ہزار افغان بےگھر ہورہے ہیں، افغانستان میں بہت سے بے گھر افرادنے خیموں میں پناہ لی ہے۔

بہت سے افغان محفوظ مقامات پررشہ داروں کےہاں بھی منتقل ہوئے، ہزاروں افغان باشندے دیگر ممالک کے ویزےکیلئے درخواست دے رہے ہیں،امریکی اخبار

امریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے400 میں سے آدھے سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضےمیں ہیں، افغانستان میں طالبان کی ممکنہ انتہاپسند حکومت، سول وار کے خدشات بڑھ گئے۔

امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں مہاجرین کے بحران کی ابتدائی علامات ظاہر ہیں۔