|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2021

روس اور چین نے افغانستان سے ابھرتے خطرات سے نمٹنےکے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے  پر اتفاق کیا ہے۔روس کے صدارتی محل کریملین سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں قیام امن کی اہمیت اور  خطے میں عدم استحکام کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں  نے افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی اور  منشیات کے پھیلاؤ جیسے خطرات کا مقابلہ کرنےکے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے  پر اتفاق کیا۔

کریملین کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے روس اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔