|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2021

 ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ایئر پورٹ کے آپریشن سے متعلق درخواست کی تھی، سیکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ترک صدر نے کہا کہ طالبان نے کابل میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی، کابل ائیرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان سے بات چیت جاری ہے۔

اس سے قبل رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ترکی کے متعلقہ حکام گفت و شنید کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل ترک حکام نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔