|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2021

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران اور افغانستان کے تعلقات کو طالبان کے رویے سے مشروط قرار دے دیا۔ 

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایران، افغانستان کے تعلقات کا انحصار طالبان کے رویے پر ہوگا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے حامی ہیں، انتظامیہ آتی جاتی رہتی ہے لیکن افغان قوم یہیں ہے۔

انہوں نے انغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو اور اس کے اتحادیوں کو ٹھہرادیا۔ 

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ افغانستان کا تمام بحران امریکا کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 برسوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔