اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی بمباری غزہ سے آنے والے آتش گیر غباروں کے جواب میں کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں حماس کے ایک فوجی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی جبلیہ سے ملحقہ ایک سرنگ کے داخلی دروازے پر بھی حملہ کیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور گرینیڈ پھینکے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔