کابل سے امریکی و اتحادیوں کے انخلا کی ڈيڈ لائن کا کل آخری دن ہے۔ کابل میں چھ راکٹ حملوں کو ناکام بنانے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
کابل میں آج حالات معمول کے مطابق نظر آئے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
افغانستان سے امریکا کے انخلاء کا کل 31 اگست کو آخری دن ہے ، جس کے بعد کابل ایئرپورٹ کی مکمل سیکیورٹی افغان طالبان سنبھال لیں گے۔
کابل میں گزشتہ شام امریکی ڈرون حملے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں دو گاڑیاں اور کئی گھر تباہ ہوئے۔
خیال رہے گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھی، جس کے بعد یہ بھی اطلاعات آئیں تھیں کہ راکٹ حملہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بعدازاں امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکا نے کابل میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں داعش کے دہشتگرد کو اس گاڑی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔