|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2021

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی قوت کو قانونی شکل دینے پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان ملک کے طور پر اکٹھا نہیں رہتا تو کوئی ایسی سیاسی قوت نہیں ہوگی جس سے بات کی جاسکے۔

روسی صدر نے ماسکو سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ روس، افغانستان کی تقسیم میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایک سیاسی قوت کو قانونی شکل دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ افغانستان میں سرگرم بنیاد پرست تحریکیں ہمارے پڑوسی ممالک اور اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

روسی صدر نے یہ بات طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے طالبان کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے۔