کوئٹہ : قومی گرڈ سسٹم سے بلوچستان کو بجلی کی سپلاَئی میں 200میگاواٹ کی مزید کمی کردی گئی جس سے بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 1ہزار400میگاواٹ تک پہنچ گیا ،کیسکو حکام نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا۔کیسکو حکام کے مطابق صوبے میں کل طلب ایک ہزار800میگاواٹ کے مقابلے میں صرف چھ سو میگا واٹ بجلی میسرتھی تاہم اتوار سے قومی گرڈ سسٹم سے بلوچستان کو بجلی کی سپلاَئی میں 200میگاواٹ کی مزید کمی کردی گئی جس کے باعث صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 1ہزار400میگاواٹ تک پہنچ گئی، 1ہزار400میگاواٹ کا شارٹ فال پورا کرنے کے لئے کیسکو حکام نے بجلی کے دورانیہ میں اضافہ کردیاگیاکوئٹہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں آٹھ گھنٹے اور اندرون صوبہ 20گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے دوسری جانب شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ بند ش کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار زندگی متاثر ہوکررہ گیا،واضح رہے کہ بجلی کی کمی کے باعث بلوچستان میں پہلے ہی بجلی کی شدید قلت وبحران کے باعث عوام مشکلات کاشکار ہیں، دیہی علاقوں میں زراعت تباہ اور عوام نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں، بلوچستان میں زمیندار پہلے ہی کم بجلی کے باعث سراپا احتجاج ہیں، فصلیں تباہ اور باغات خشک ہوچکے ہیں، جس سے بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے، واپڈا حکومت اور زمینداروں میں کچھ ہی روز قبل ایک معاہد طے پا یاتھا جس کے تحت دیہی علاقوں کو آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی کا وعدہ کیاگیا تھا، لیکن اس معاہدے پر عمل نہیں ہوسکا، جبکہ اب بلوچستان کے حصے کی بجلی مزید کم کرنے سے بلوچستان میں بجلی نام کی ہی رہ جائے گی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور دیہی علاقوں کوم کمل بجلی بند رہنے کا خدشہ ہے، پورے بلوچستان کو صرف 400میگاواٹ بجلی فراہمی حکومت کی جانب سے بجلی فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، بلوچستان میں بجلی بحران سے یہاں مایوسیاں بڑھنے سمیت عوام کو شدید مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑیگا