ایران نے پنجشیر پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہےکہ معاملےکو تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجشیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں، پنجشیرپرحملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا یکساں احترام کرنا چاہیے، پنجشیرکا معاملہ تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔
سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام اور افغان عوام کی مشکلات کے خاتمےکے لیےکام کریں گے۔
افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیےکہ افغانستان کی تاریخ ہےکہ وہاں غیرملکی مداخلت کا نتیجہ ناکامی کےسوا کچھ نہیں نکلا۔