کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینٹر میر کبیر احمد محمد شہی سے چانن ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی میں نوجوانوں کے وفد کی ، وفد میں محمد شہزاد خان، حرا ناز، جان محمد، بالاچ خان، انم مینگل، سمیرا معصوم، سنیل کمار، علی احمد لانگو اور خالدمیر شامل تھے۔وفد نے سیاسی عمل نوجوانوں کی شمولیت تربیت اور قیادت کرنے کے مناسبت سے گفتگو کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ چانن ڈو لپمنٹ ایسوی ایشن کی نوجوانوں کو سیاسی رجحان کی طرف گامزن کرنے کی جدوجہد کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس وقت نوجوان سیاسی بیگانکی و لاتعلقی کا شکار ہے۔اس لیے سماج میں تعمیری عمل جمود میں مبتلا ہے۔سیاسی عمل کے بغیر سماج کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں اور جب تک سماج آگے نہیں بڑھے گا تب تک نوجوانوں کی صلاحیت نہیں ابھرے گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست شعوری علم ہے اور تمام علوم کے ملاپ سے سیاست تخلیق پاتی ہے۔نوجوان اکابرین کی سیاسی دانش و شعور اور اعلیٰ اقدار پر تحقیق کریں۔تو وہ سیاسی عمل کی سنجیدگی پختگی کمٹمنٹ اور فکری تسلسل سے اراہستہ ہوسکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں طلبا تنظیموں پر پابندی نے سیاست میں قیادت اور اپروچ کی کمی نظر آتی ہے۔ملک کی تمام نامور قیادت انہی طلبا تنظیموں کی تربیت و جدوجہد کے بدولت اس مقام تک پہنچے ہیں۔اگر طلبا تنظیموں پر پابندی ہوگی تو ریاست میں قیادت کا فقدان رہے گا جو ریاست کے لیے نقصان کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اس لیےآج نیشنل پارٹی کی اکثریتی قیادت میں نوجوانوں کی نمائندگی ہے۔ نیشنل پارٹی کی جمہوری کلچر کے باعث کوئی بھی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر پارٹی کی قیادت کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی چانن ڈو لپمنٹ ایسوی ایشن کے نوجوانوں کی سیاسی میں شراکت داری کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن کرادر ادا کرے گی۔