افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرق میں واقع پل چرخی ملک کی سب سے بڑی جیل ہے۔
1980 میں تعمیر ہونے والی اس بد نام زمانہ پِل چرخی جیل کے اردگرد سرمئی رنگ کے پتھر سے بنی ہوئی اونچی اور مضبوط فصیل ہے۔
جیل کی فصیل پر خاردار تاریں لگی ہوئی ہیں اور اس پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بے شمار مچانیں بنی ہوئی ہیں جہاں ہر وقت مسلح پہرے دار کھڑے نظر آتے ہیں۔
اس جیل میں پانچ ہزار سے زیادہ قیدی رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔