|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2021

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستانی مصنوعات کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئی ہیں۔ حکومت اور تاجر دونوں ہی تجارت کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کےبعد پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔طالبان کی حکومت کےابتدائی دنوں میں یومیہ ڈیڑھ سو کنٹینرز کی ترسیل اب 4 سو گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔

 پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد سیمنٹ کےعلاوہ ادویات، اسٹیل کی مصنوعات، بھاری مشینری ، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔

تجارت میں بہتری کے ساتھ ہی افغانستان میں بینکنگ نظام کی بحالی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

خطے میں تجارت کا فروغ قیام امن سے وابستہ ہے۔ افغانستان کے امن وامان میں بہتری آنے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت سمیت وسط ایشیائی ممالک تک تجارت میں بہتری کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔