ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔
رابرٹ اسٹرائیک نامی یہ لابنگ فرم یہ کام پرو بونو یا مفت میں کرتی ہے۔
احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیئے جانے سے روکنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان اس میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔