|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2021

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے کم ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوار میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح 52فیصد تک رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اسی فیصد تک اضافہ ہوا۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے  18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔

پاکستانی کرنسی کے مطابق اسوقت ہندوستان میں پیٹرول245روپے تک، بنگلہ دیش 175.33روپے، سعودی عرب104.20روپے، یو اے ای  میں 111.42روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چین میں 194 روپے، سری لنکا 154روپے، آذربائجان 98.65روپے اور ہانک کانگ میں میں پیٹرول425.25روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پیڑول سستا فراہم کررہا ہے۔