|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2021

طالبان نے اقوم متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا مطالبہ کردیا اور عبوری حکومت نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نامزد کردیا ہے۔افغان وزیر خارجہ امیرمتقی نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ انہوں نے رواں ہفتے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا کہ نئی افغان حکومت اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے  اپنا موقف بیان کرنا چاہتی ہے۔

اقوام متحدہ نےدرخواست کو نو رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو افغانستان کی حیثیت کے متعلق فیصلہ کرے گی۔

ترجمان سیکرٹری اقوام متحدہ نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دی جانے والی درخواست کو  نو رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

کمیٹی کا اجلاس پیر تک ہونا ممکن نہیں، ہوسکتا ہے کہ افغان وزیر خارجہ جنرل اسمبلی سے خطاب نا کرسکیں۔ کمیٹی کے فیصلے تک گزشتہ حکومت کے نمائندے اسحاق زئی افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔