چین کے صدر شی جن پنگ نے کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرااسٹرکچر تعمیرات کی ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے چینی منصوبے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کی جائیں۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین ترقی پزیر ممالک کو کم کاربن سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا اور بیرون ممالک کوئلے سے توانائی کے حصول کے نئے پراجیکٹ نہیں بنائے گا۔