|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2021

افغانستان کی 7  خواتین ارکان پارلیمنٹ ملک چھوڑکر یونان پہنچ گئیں۔

وزارت خارجہ یونان کے مطابق ساتوں خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نیویارک میں قائم ایک این جی اوز کی مدد سے افغانستان سے نکالا گیا اور وہ جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے راستے ایتھنز پہنچیں جن کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ خواتین ارکان پارلیمنٹ  بنیادی اقدار، اظہار رائے کی آزادی اور مساوات کی حامی ہیں۔

افغان ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی مختصر وقت کے لیے یونان میں کی جائے گی جب تک کہ امریکہ میں ان کی منتقلی اور تصفیے کا طریقہ کار مکمل نہیں ہو جاتا۔