کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے گوادر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی مجسمہ کو بم سے اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اور یہاں کے کچھ عناصر اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر حملہ نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جب بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو ملک دشمن عناصر قوتیں اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے بم دھماکوں اور حملوں کے ذریعے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں اس طرح واقعات سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ہم ایسے حالات پیدا وہونے دینگے جس سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ملیں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان عناصر کے خلاف فور ی طورپر کارروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔
کیونکہ یہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اس لیئے وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو اڑا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم بلوچستان کی ترقی نہیں ہونے دینگے مگر یہ مٹھی بھر عناصر کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور ان عناصر کے خلاف جب تک کارروائی نہیں کی جاتی ا س وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہونگے اور ان کے ساتھ مذاکرات بھی بیمانہ ہے کیونکہ یہ کبھی بھی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اور نہ ہی یہ محب وطن بن سکتے ان عناصر کو منطقی انجام کو پہنچانا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان عناصر کے خلاف فوری طورپر کارروائی کریں ۔