دنئی دلی: انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔ اب انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس اچاریہ نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اپنی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2 اکتوبر کو جل سمادھی ہوگی۔
انتہا پسند رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ دو اکتوبر تک بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں اور عیسائیوں کی بھارتی شہریت بھی چھین لی جائے۔