|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے نقصانات کے باعث گوادر کو آفت زدہ قراردینے کامطالبہ کردیاہے ۔گزشتہ روزاپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر میں حالیہ سمندری طوفان اور بارشوں سے گوادر کے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

سمندری طوفان سے غریب ماہی گیروں کی کشتیاں ساحل سمندر پر نقصانات سے دوچار ہوئی ہیں بلکہ علاقے میں موجود درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ماہی گیروی کا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے تاہم ہنگامی صورتحال میں وہ اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے پریشان ہیں ،انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے رہائشی علاقوں میں بھی بارشوں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچاہے اس سلسلے میں فوری طورپر سمندری طوفان اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امداد کااعلان کیاجائے