|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2021

اسلام آباد:  پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن اناکی تسکین کیلئے جمہوریت سے نہیں کھیلتے بلکہ جمہوریت کو چوروں کے ہاتھو سے آزادکرانا چاہتے ہیں، ۔ کیا چینی، آٹا ، پٹرول، دوائی، ایل این جی چور عمران خان کی کابینہ میں نہیں ہیں ؟، فواد چوہدری قوم کو بتادیں عمران خان توشہ خانہ تحائف اور فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی کیوں نہیں دیتے اورکب دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا قوم کو یہ بھی بتاو کہ عمران خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے ان چوروں کواحتساب سے کیوں استثنیٰ دیا۔مولانافضل الرحمن کوحلوے کا طعنہ دینے والے فوادچوھدری آپ اور آپ کے ساتھیوں کو بنی گالہ کی لسی اور بلیک شہدبوتل مبارک ھو۔آج جمہوریت آئین قانون اور جمہوری ادارے عمران خان اوران کی سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال ھے۔

پوری قوم کو مہنگائی بیروزگاری کی سونامی میں ڈبودیا۔پی ڈی ایم ملک اور قوم کو،عمران خان،کی صورت میں مسلط شدہ عذاب سے نجات دلائیگی