|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2015

کو ئٹہ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قید پھانسی کے منتظر مزید تین قیدیوں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق اختر محمد ، محمد موسیٰ اور علی گل کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد تینوں قیدیوں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔جبکہ ان کی پھانسی کی تاریخ مچھ جیل انتظامیہ کل مقرر کرے گی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق مجرم اختر محمد کو 2007 میں ایڈیشنل سیشن جج پشین، مجرم علی گل کو سیشن جج اوستہ محمد نے 2009 جبکہ محمدموسیٰ کو ایڈیشنل سیشن جج تھری کوئٹہ کی عدالت نے 2007 میں قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی۔ مچھ جیل انتطامیہ نے ڈیتھ وارنٹ ملنے پر تینوں قیدیوں کو ڈیٹھ سیل منتقل کردیا ہے۔