|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2021

عراقی فورسز نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کے نائب سمیع جاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹوئٹر پر سمیع جاسم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے سیکورٹی فورسز کے ہیروز انتخابات کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے تھے تو دوسری طرف ان کے  انٹیلی جنس سروسز کے ساتھی سمیع جاسم کو پکڑنے کے لیے ایک پیچیدہ بیرونی آپریشن کر رہے تھے 

الکاظمی نے اسے عراقی افواج کی جانب سے اب تک کی جانے والی کراس بارڈر انٹیلی جنس کارروائیوں میں سے ایک بتایا ہے۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں البغدادی کے دائیں ہاتھ کے آدمی ، افغان قومی کوڈ “باسم” کو ترک انٹیلی جنس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں استنبول میں پکڑا گیا تھا۔ استنبول پولیس کے ایک بیان کے مطابق افغان شہری کو شہر کے ایشیائی حصے کے اتشیر ضلع میں حراست میں لیا گیا۔

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019  میں شام میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔