|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2015

کوئٹہ:  فرنٹےئر کور بلوچستان کا قلات کے علاقے جوہان میں وسیع پیمانے پر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا۔ژوب کے علاقے لہری میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،01مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت گرفتار۔ حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر کارروائی14490 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔پاک افغان چمن بارڈرپر جانوراسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60جانورقبضے میں لے لیئے جبکہ لورالائی کے علاقے ماڑاتنگی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مطلوب ڈاکوخودکار ہتھیارسمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کا قلات کے علاقے جوہان میں وسیع پیمانے پر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن مکمل۔کل سے جاری آپریشن میں کالعدم تنظیم بی آر اے کا مقامی کمانڈرشمس اللہ سمیت 13شرپسند ہلاک جبکہ 06زخمی ہوگئے۔کارروائی میں شرپسندوں کے 02ٹھکانے ،بارودبھری 03گاڑیاں اور 04موٹر سائیکلیں بھی تبادہ کردی گئیں۔ مذکورہ شرپسندآرسی ڈی شاہراہ پرپبلک ٹرانسپورٹ اور آئل ٹینکرزپر حملوں میں ملوث تھے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے حب کے علاقے لیڈاچیک پوسٹ پر غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 14490لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔اسی طرح ایف سی نے پاک افغان چمن بارڈرپرانسداداسمگلنگ کی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر جانوراسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 60جانورقبضے میں لے لیئے۔قبضے میں لیئے جانے والے جانوروں کوکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔دریں اثناایف سی نے لورالائی کے علاقے ماڑاتنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب ڈاکوکوخودکاہتھیارسمیت حراست میں لے لیا۔گرفتارڈاکو کومزید تفتیش کیلئے لیویزکے حوالے کردیا۔ایک اور کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے ڈیرہ اللہ یارکے علاقے خیردین بیلہ میں شرپسندوں کی کمین گاہوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ شرپسندوں کے خفیہ ٹھکانوں سے مواصلاتی آلات اوربارودبرآمد کیاگیا۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔علاوہ ازیں ایف سی نے ژوب کے علاقے لہری میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کرتے ہوئے 01مبینہ دہشتگرد خودکارہتھیار اوربارودی مواد سمیت گرفتارکرلیا۔برآمد کیئے گئے اسلحہ میں 01عددآر پی جی سیون بمعہ 10راکٹ،01عدد ایل ایم جی ، 01عددگن بمعہ 900راؤنڈز،06عددفیوز اوربارودی مواد شامل ہے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کا ہر جگہ تعاقب کرکے کیفرِکردارتک پہنچایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشتگردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اورصوبے بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی۔