کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی یونٹ سازی مہم کے سلسلے میںگزشتہ روز خواتین یونٹ (میر مٹھا خان مری /میر محمد خان رئیسانی اسٹریٹ یونٹ) کی یونٹ سازی میر محمد خان رئیسانی ہاوس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محترمہ منورہ سلطانہ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شہناز بلوچ صاحبہ تھی تقریب سے سی سی ممبر اور ایم این اے ، سی سی ممبر ڈاکٹر شہناز نصیر۔
سی سی ممبر ایڈوکیٹ ثانیہ حسن کشانی رکن آرگنائزنگ کمیٹی منورہ سلطانہ سمالانی اور سی سی ممبر شمائلہ اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ابادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتعمل ہے خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنا? بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کرتا ہے۔ بلوچ خواتین کو سیاسی شعور دینے اور ان کو سیاست میں باقاعدہ شرکت کرنے کا موقع دینے میں بی این پی کا اہم کردار ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے خواتین ممبران خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کو سیاست کی جانب راغب کے لیے یونٹ سازی مکمل ہونے کے بعد تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے بی این پی کی سی سی ممبر امبر زہری کے والدہ کے وفات پر ان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ممبر آرگنائزنگ کمیٹی محترمہ منورہ سلطانہ سمالانی کی سربراہی میں اراکین سینٹرل کمیٹی محترمہ شمائلہ اسماعیل ،اور ثانیہ حسن کشائی ایڈووکیٹ کی نگرانی میں یونٹ تشکیل دی گئی۔ جس کی رو سے متحرمہ نائید بشیر یونٹ سیکرٹری،محترمہ ثمینہ رشید احمد ڈپٹی سیکرٹری، محترمہ شریفہ لاشاری ضلعی کونسلر منتخب ہوئے۔