|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماؤں نے بی ایس او پجار میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار نے پروگریسو سوچ علمی و ادبی پروگرام اور قومی فکری شعوری جدوجہد کے زریعے تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی و نفرت اور غیر سیاسی و غیر شعوری طرز عمل کا مقابلہ کیا ہے۔بلوچ طلباء کو علمی و شعوری طور پر روشن تعلیمی مستقبل اور بلوچ وطن کا دفاع کرنا ہے۔

آج پھر سے بلوچ طلباء کے احساسات کو جذبات اور نعرے بازی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔جسکی بلوچ طلباء اور قوم متعمل نہیں ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلید ی بی ایس او پجار چیئرمین زبیر بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر انیل بلوچ نئے شامل ہونے والے دوست شہ مرید بلوچ صغیر بلوچ سمیت دیگر نے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ نظامت کے فرائض بی ایس او کے سی سی ممبر ڈاکٹر طارق بلوچ نے سرانجام دئیے۔۔نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے رہنماؤں نے کہا کہ بی ایس او کی ایک تاریخ ہے۔بی ایس او نے بلوچ سیاست اور قومی جدوجہد میں نرسری کا کرادر ادا کیا۔یہ کہنا صحیح ہوگا کہ بلوچ شعوری سیاست کی زندہ روح بی ایس او کے بدولت قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی ایس او نہ ہوتا تو بلوچ سماج فرسودہ روایات و نظام کی جکڑ میں دھنستا جاتا اور انتشار و تضادات نکلنا ناممکن ہوتا۔بی ایس او نے بلوچ سماج میں مثبت و تعمیری اصلاح کا کردار ادا کیا۔قاہدین نے کہا کہ ملک میں طلباء یونینز پر پابندی کا مقصد سیاسی تربیت سازی کو روکنا ہے۔اور غیر سیاسی رحجانات کو پروان چڑھانا ہے۔

درحقیقت ملک میں آمرانہ مائنڈ سیٹ رو ز اول سے ہی جمہوری سیاست کی روک تھام میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء بلوچ قوم کی مستقبل ہے اور اس مستقبل کو محفوظ بنانا بی ایس اوپجار اور نیشنل پارٹی کی قومی اہداف میں سہرفہرست ہے۔امید ہے نئے طلباء اپنی تمام تر صلاحیتوں کو تعلیمی مستقبل اور شعوری سیاست کیلئے استعمال کرینگے اور بلوچ قوم کو روشن مستقبل کی تعبیر کو یقینی بنائے گے۔