|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2021

کوئٹہ: بی این پی (عوامی ) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ یہ سر زمین ہماری ماں ہے اور اس دھرتی کے سپوت ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اسکی آسودگی اور یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے شعوری طور پر جدوجہد کریں بلوچستان کی محرومی و پسماندگی کے خاتمہ اور اکیسویں صدی کے چیلینجز کا سامنا کرنے کیلئے قوم کو متحد و منظم ہوکر ایک وڑن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا بی این پی (عوامی)کے کارکن پارٹی کے آئین و منشور پر کار بند رہتے ہوئے آگے بڑھیں اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائے۔

ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، آرگنائزر کوئٹہ زون عبدالوکیل مینگل ،سی سی ممبر سنگت الہی بخش بلوچ ، سی سی ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی ، ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ ملک صادق بنگلزئی ، کریم شاہوانی و دیگر نے بی این پی (عوامی) سریاب کلی فیض آباد یونٹ کے افتتاحی تقریب سے کیا یونٹ سازی کے موقع پر میر عبدالستار شاہوانی ، خلیل ساجن،لطیف سمالانی، خان سرپرہ و دیگر بھی موجود تھے پروگرام کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام پاک سے شرو ع کیا گیا اور تمام کارکنوں کے باہمی صلاح مشورے کے بعد اتفاق رائے سے یونٹ ممبران مشاورتی کیمٹی تشکیل دی گئی دی ۔

جس میں یونٹ سیکرٹری محمد اسحاق مشوانی، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری کے لیے شاہ فیصل مینگل اور ضلعی کونسلر کے لیے عبدالوکیل مینگل جبکہ مشاورتی کیمٹی کے ممبران کے لیے افتخار بنگلزئی،خلیل مینگل ،فلک شیر ،نسیم مشوانی کو منتخب کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،سی سی ممبر عبدالوکیل مینگل ،الہی بخش بلوچ ، ڈاکٹر یاسر شاہوانی ،ملک صادق بنگلزئی و دیگر نے نو منتخب یونٹ کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھبی دروغ گوئی کی سیاست نہیں کی بی این پی (عوامی) نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور یہی بی این پی (عوامی) کا مشن ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ہر سطح پر اْن کے حقوق کی فراہمی ممکن ہو بی این پی (عوامی) کے رہنمائوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے عوام کی اجتماعی مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے