|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالواحد شاہوانی ،مرکزی کیمٹی کے ممبر وضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار،ضلعی جنرل سیکرٹری ریا ض احمد زہری،صوبائی ورکینگ کمیٹی کے رکن انیل غوری ،ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ،ملک عبدالرحمان بنگلزئی ،افتخار بنگلزئی ،بی این پی کوئٹہ کے ارگائزنیگ کمیٹی کے اراکن ملک میحیٰ الدین لہڑی ،ڈاکٹر علی احمدقمبرانی ،ستارشکاری اور کامریڈ مرتضیٰ مینگل نے شرکت کی.

اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی ،بیروزگاری اور حکمرانوں عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف مورخہ 27اکتوبر بروزبدھ دوپہر2بجے کوسردار منیراحمد مینگل روڈبرمہ ہو ٹل میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ اورجلسے کے حوالے سے تیاریو ں کا جائز ہ لیا گیا جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور دوستوں کو ذمہ داریا ں سونپ دی گئی ،چونکہ اس جلسے کی مزبانی بی این پی اورنیشنل پارٹی کی ذمہ داری ہے اجلاس میں پارٹی کے رہنما ئو ں نے سریاب کے عوام سے اپیل کی گئی اور پارٹی کے کارکنو ں کو ہدایت کی گئی کے اس احتجاجی جلاس اور مظاہر ہ میں وقت مقررہ میں اپنے بھر پورشرکت کو یقینی بنا کر موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانو ں کے عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کرکے حکمرانو ں پر واضح کر دے کہ مزید عوام دشمن پالیسیو ں پر خاموشی اختیار نہیں کیا جائے گااور عوام کے تائید وحمایت سے ناروا پالیسیوں کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لئے سیاسی اورجمہوری انداز میں مزاحمت کرینگے عوام کا صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے۔

عوام کو اب گھر و ں سے نکل کر مہنگائی ،بیروزگاری ،بدآمنی ،لاقونیات کے خلاف سیاسی میدان میں نکلنا ہو گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ضلعی عہدیداروں کا اجلاس آج بروز منگل 26اکتو بر شام 4بجے برمہ ہو ٹل میں منعقد ہو گا جس میں مزید تیاریوں اورسرگرمیو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائزر غلام نبی مری کے زیرصدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹ میں منعقد ہوا ۔

جس میں مرکزی کمیٹی کے ممبر اور ضلعی ڈپٹی آرگنائزرمیر جمال لانگو،مرکزی کمیٹی کے ممبر و ممبر آرگنائزنگ کمیٹی باجی منورہ سلطانہ سمالانی ،آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محییٰ الدین لہڑی،محمد لقمان کاکڑ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ماما نصیر مینگل ،ستارشکاری بلوچ اور نسیم جاوید ہزارہ نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے شہید رہنما ء نواب زادہ ریاض احمد خان زہری کے برسی کے موقع پر ان کی جدوجہد اور قربانیو ں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہیدو ں کا وہ خاندان ہے جو کہی عشروں سے بلوچ قو م بلوچستانی عوام اور بلوچستان کی سرزمین کے دفاع اور تشخص کیلئے اپنا جانو ں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے قربانیاں دیتے ہوئے چلا آرہے ہیں اس خاندان کے قربانیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے جنہوں نے ہمیشہ قوم وطن کے لئے نبرازما و استحصالی قوتوں کے سامنے سرخم تسلیم کرنے سے انکار کیا بی این پی شہداء کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے احساسات ،جزبات اورقربانیو ں کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے سیاسی اور جمہوری انداز میں غیر جمہوری قوتو ں کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل قربانیا ں دیتے چلاآرہے ہیں تاکہ سیاسی ،شعوری اور فکر ی انداز میں یہا ں کے عوام کو منظم کر کے قومی ریاست کی تشکیل کی جدوجہد کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے اجلا س میں پی ڈی ایم زیر اہتمام 27اکتوبر کو برمہ ہو ٹل سریاب اور 28اکتوبر کو میزان چوک ہونے والے احتجاجی جلاسو ں کو کامیاب بنانے کے لئے جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور کارکنو ں سے کہا گیا کہ وہ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے اپنے علاقائی اور ٹولیوں کے شکل میں ان پروگراموں عوام کی بھر پور شرکت کے ساتھ کامیاب بنائے ۔