کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ ملک صادق بنگلزئی ، بہادر ناشناس لہڑی ، عامر لہڑی ، ذوالفقار سمالانی و دیگر نے بی این پی (عوامی) میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کیا شمولیت کرنے والوں میں محمد علی لہڑی ، سید کامران شاہ،سید عمران شاہ، ساجد علی لہڑی ، غلام نبی لہڑی ، غلام حسین لہڑی ، ثناء اللہ محمد شہی ، مصطفی لہڑی ، حسن لہڑی ، عاشق حسین لہڑی ، یونس لہڑی ، وسیم بڑیچ ، عباس بڑیچ ، طارق بڑیچ ، غفور بنگلزئی، ولی خان بڑہچ، سمیر محمد شہی ، حمید محمد شہی و دیگر شامل تھے شمولیت کرنے والوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاn کہ بی این پی (عوامی) واحد وہ پارٹی ہے۔
جس نے اب تک ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور کھبی دروغ گوئی کی سیاست نہیں کی بی این پی (عوامی) نے ہر فورم پر مظلوم و لاچارطبقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے حال ہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر میر اسد اللہ بلوچ نے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کی علاوہ ازیں پارٹی نے ہمیشہ اپنے مظلوم و محکوم عوام کی مفادات کو ترجیح دی اور جہاں کئی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہے بی این پی (عوامی) نے ہر فورم پراْن کیلئے آواز بلند کی بی این پی (عوامی) خالی خولی نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے
یہی وجہ ہے کہ آج. لوگ جوک در جوک بی این پی (عوامی) میں شامل ہورہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ بی این پی (عوامی) بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کے شمولیتی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی این پی (عوامی)نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے پارٹی میں نظریاتی و. فکری کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی کارکنان اسی طرح مخلصی سے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ بلوچستان کا ہر باشعور نوجوان ہمارے کاروان کا حصہ بنے اوربلوچستان اور بلوچ قوم کو در پیش مشکلات سے نکلانے میں پارٹی مزید بہتر انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں آخر میں انہونے ایک ایک مرتبہ پھر پارٹی میں شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا۔