کوئٹہ: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ چینی مافیا، آٹامافیا، دوائی مافیا، پٹرول مافیا کی حکومت ملک اورقوم پرساڑھے تین سال سے مسلط ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ پاکستان پر مسلط مافیاں کے توسط سے مہنگائی کے ذریعے عوام کاخون چوسا جارھاہے، ہرطرف مہنگائی کاراج ہے اورپیسہ بڑیمافیازکیجیبوں اورتجوریوں میں جارھاھے۔ انہوںنے کہاکہ جس تیزرفتاری سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے سوال یہ ہے کہ عوام کی آمدنی میں کیوں اضافہ نہیں ہورہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کومہنگائی کے ذریعے رگڑے پہ رگڑے دئیے جارہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ عوام پوچھ رہی ہے کہ ہم سے کس چیزکاانتقام لیاجارہاہے، وزیراعظم صاحب آپ کی وزراء کی،،فوج ظفر موج قومی خزانے پربوجھ کیوں بنی ہوئی ہو۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ نا اہل حکمران استعفیٰ کیوں نہیں دیتے یہ قوم کیلئے بہت بڑاریلیف ہوگا، عوام نے اگراپنی حالت کوبدلناہے مہنگائی کی طوفان اورتبدیلی خان سے جان چھڑانا ہے توسڑکوں پرنکلناہوگا۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم 13نومبر کراچی، 17نومبرکوئٹہ،20 نومبر کوپشاور میں مہنگائی کے خلاف مہنگائی مارچ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے مہنگائی مارچ میں شرکت کی اپیل ہے۔پی ڈی ایم عوام کی آوزہے اورغریبوں کی امید اورسہاراہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ فیصلے کاوقت آچکاہے، عوام نے دو میں سے ایک کافیصلہ کرناہے، عمران خان بچاناہے،یااپنے آپ اورپاکستان بچانا ہے