کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی یونٹ سازی مہم کے سلسلے میںگزشتہ روز پنجپائی میں خواتین کے 4 یونٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ محمد جان یونٹ، شہید ظفر بلوچ یونٹ، کلی شادینی یونٹ اور کلی محمد خان یونٹ۔ یونٹ سازی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن و سی سی ممبر محترمہ منورہ سلطانہ سمالانی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کی ممبر اور ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار تھیں۔ اس سے قبل پنجپائی پہنچنے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے خواتین ممبران کا شاندار استقبال کیا گیا ہے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیا گیا۔
تقریب سے سینٹرل کمیٹی کی ممبران شکیلہ نوید دہوار ، منورہ سلطانہ سمالانی اورایڈوکیٹ ثانیہ حسن کشانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بلوچستان میں خواتین کو تعلیم یافتہ اور سیا سی طور پر باشعور نہیں بنایا جاتا اس وقت تک شعوری ترقی نہیں ہو سکتی۔ پنجپائی کوئٹہ کا حصہ ہونے کے باوجود تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔ بجلی،گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے خواتین کے لئے تعلیمی مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجپائی کو اس طرح تمام تر سہولیات سے محروم رکھنا افسوس ناک ہے کوئٹہ کے دوسرے علاقوں کی طرح پنجپائی کے عوام کو بھی بنیادی سہولیات مہیا کیا جائے۔بچے اور بچیوں کیلئے ہائی سکولز اور کالجز اور ٹیکنیکل اداروں کے قیام جلد عمل میں لایا جائے۔ تاکہ یہاں کے عوام بھی تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی پنجپائی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریگی۔ باہم مشورے سے جان محمد یونٹ میں یونٹ سیکرٹری عظمی، ڈپٹی سیکرٹری شکیلہ اور کونسلر سلمہ نساء ، شہید ظفر بلوچ یونٹ میں یونٹ سیکرٹری بی بی صابرہ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بی بی اسماء اور کونسلر بی بی آمنہ جبکہکلی شادینی پنجپائی یونٹ میں یونٹ سیکرٹری شمیم ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شکیلہ اور کونسلر نسرین یار محمداور کلی محمدخان خواتین یونٹ میں یونٹ سیکرٹری گل سیما ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بی بی فہمیدہ اور 2 کونسلرز مراد جان اور بی بی شکیلہ منتخب ہوئیں۔