خونریز جھڑپوں کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کےدرمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور اب آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال نسبتاً بہتر ہے۔
خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں 15 آرمینین فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔
آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان ایک سال پہلے بھی شدید فوجی جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس وقت بھی روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کروائی تھی۔