کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ‘ گوادربلوچستان کو حق دو ”تحریک کے روح رواں وجماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بندکیا جائے مولاناہدایت الرحمان بلوچ بچپن سے جماعت اسلامی کا فعال رکن وصوبائی جنرل سیکرٹری ،ممتازعالم دین ہے۔
زمانہ طالب علمی میں بھی جماعت اسلامی کے برادرتنظیم جمعیت طلبا عربیہ سے وابستہ رہے اور مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے گوادرمکران ڈویژن کے عوام نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں نظام کی درستگی ،انتظامیہ وحکو مت اورمنتخب نمائندوں کوغفلت ترک کرنے عوام کے سلگتے دیرینہ مسائل حل اور حقوق کے حصول کیلئے تحریک اٹھائی ہے یہ سب لوگ گوادرمکران کے عوام کی بدحال پریشانی پر احتجاج کر رہے ہیں ۔
جماعت اسلامی چھوڑنے یا جماعت اسلامی سے اخراج کی خبریں بنیاد پروپیگنڈہ ،ان کی عوامی انقلابی جدوجہد کو کمزور کرنے انہیں ناکام بنانے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔جماعت اسلامی آئین وقانون کے اندررہتے ہوئے ملک وملت اور عوام الناس کے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلندکرتی رہیگی۔