خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی جانب سے قابل ستائش اقدام،خضدار کے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خضدار سٹی کے لئے دو مذید فیڈرز کی تجویز و منظوری دیدی، بہت جلد فیڈرزتنصیب کاکام شروع ہوگا، خضدار میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی بنیادی وجہ صارفین کی تعداد میں اضافہ اور فیڈرز کی کمی تھی۔ ماضی میں کسی بھی نمائندے نے فیڈرز کو نہ زیرِ غور لایا اور نہ ہی عوام کے اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دینے میں ضرورت محسوس کی۔
کیسکو آفیسرز کے مطابق کئی مرتبہ عوامی نمائندوں کو فیڈرز میں اضافے سے متعلق تجاویز دی گئی تاہم اس حوالے سے نتائج سامنے نہیں آئے، تاہم موجودہ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اس بنیادی ضرورت پر توجہ دیکر اسے اپنے تجایز میں لے آئے اور اب یہ فیڈرز ان کی کوششوں سے منظوربھی منظورہوچکے ہیں اوران کا انسٹالمنٹ بھی مکمل ہوگا۔اس متعلق رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ خضدار میں مذید دو فیڈرزکا اضافہ ہوگا جس سے شہر میں بجلی کی تقسیم کار بجلی کے استعمال میں اعتدال آئیگی، خضدار میں دو سے تین فیڈرز کام کررہے ہیں۔
جب کہ شہر میں آبادی بڑھ چکی ہے اور صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے جس سے مجبوراًشہریوں کو ٹرپنگ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ ہے تاہم عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میری تجویز کے تحت حالیہ بجٹ پی ایس ڈی میں دو فیڈرز کے لئے رقم مختص کی گئی ہے بہت جلد ان فیڈرز کی انسٹالمنٹ کے لئے کام کا آغاز ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ عوام کے مسائل اور ضرورتوں کا مجھے بے حد احساس ہے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے انہیں حل کرنے کی بھر پور انداز میں کوشش کررہاہوں خضدار میں فیڈرز کی کمی شہریوں کا ایک دیرینہ مسئلہ رہاہے اس حوالے سے مجھے کیسکو خضدار کے ذمہ داران کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور اس ضرورت سے متعلق آگاہ کیا تو میں نے اس پر سنجیدہ انداز میں غور کیا میری تجویز کے بعد اب یہ فیڈر منظور ہوچکا ہے اور اس پر کام بھی ہوگا شہر میں مذید دو فیڈرز لگنے سے بجلی کی تقسیم مساویانہ انداز میں ہوگا اور اس سے ٹرپنگ لوڈ شیڈنگ و کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا۔