|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیداران و ممبران کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ اور حلقہ بندیوں میں متحرک و فعال رہنا سیاسی کارکن کی سنجیدگی اور کمٹمنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ووٹر لسٹوں میں رجسٹریشن اور حلقہ بندیوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے بروئے کار لانا انتہائی ضروری ہے۔

نیشنل پارٹی کے ضلعی تنظیمیں الیکشن کمیشن کے ووٹرز رجسٹریشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور پارٹی ممبروں اور ہمدردوں کی انکے حلقوں میں رجسٹریشن کی عمل کو یقینی بنائے اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرکے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہے۔اور اس سارے مرحلے کی رپورٹ صوبے کو ارسال کریں اجلاس میں نیشنل پارٹی کے پارٹی تنظیم نے جس طرع عوامی موبلائزیشن کے عمل کو بروئے کار لاکر عوام کی جم غفیر کو پی ڈی ایم بلوچستان کے مہنگائی مارچ میں لانے میں کرادر ادا کیا بلاشبہ پارٹی تنظیم اور کارکن زبردست خراج تحسین کے مستحق ہے۔پارٹی کارکنوں کی سرگرمیوں و متحرک کرادر کو پارٹی قیادت قدر و فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تمام ضلعی تنظیمیں عوامی و علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کے حل میں کرادر ادا کریں۔اس سلسلے میں پارٹی کی صوبائی عہدیداران وممبران تمام اضلاع سے رابطے میں رہے۔اجلاس میں ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری قیوم سجن سمیت دیگر موجود تھے