|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2021

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل لیویز قادربخش پرکانی نے لیویز کے 35 سپاہی کمانڈو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا اورڈائریکٹر جنرل لیویز قادربخش پرکانی نے سپاہی کی برطرفی کا نوٹفکیشن جاری کردیا برطرف ملازمین کا تعلق ڈیرہ بگٹی،پشین،شیرانی،پنجگور،قلات،سوراب،قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ سے ہے لیویز کے ان سپاہیوں کو کمانڈو ٹریننگ کے لئے منتخب کیا گیا تھا اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی دیئے گئے جن کا انہوں نے کوئی جواب نہ دیا