کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹ موومنٹ کے نمائندہ وفد نے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرہارون خان بازی کی قیادت میں یونیورسٹی میں طلبا ایکشن کمیٹی کے احجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کیلئے جمہوری سیاسی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استعماری و آمرانہ قوتوں اور اداروں نے پشتون بلوچ اقوام و عوام کیخلاف استعماری اقدامات اور سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ اور خوف و دہشت مسلط کی ہے ۔اور یونیورسٹی سے نہتے بلوچ طلبا کا اغوا بھی ان استعماری اقدامات کا تسلسل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے استعماری قوتوں نے پشتون بلوچ اقوام کی سرزمین اور وسائل پر قبضہ اور لوٹ کھسوٹ جاری رکھی ھے اور اس استعماری قبضے کیخلاف اور اپنی حقوق اختیارات کیلئے جمہوری آواز کو ریاستی طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کیلئے سیاسی کارکنوں اور طلبا کو اغوا کرنے اور دہشت گردی، بدامنی، خوف و دہشت کی صورتحال مسلط کی ھے۔انہوں نے اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔