کوئٹہ : بلوچستان پیس فور م کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے یوسف خان کاکڑ کی سربراہی میں صوبائی قومی یکجہتی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات ،وفد نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو ان کی عدم موجودگی میں صوبائی قومی یکجہتی جرگے کے قبائل کی جدی پشتی اور موروثی اراضیات کے حوالے سے جدوجہد سے تفصیلا آگاہ کیا۔
ملاقات میں اہم فیصلے بھی زیر غور لائے گئے ۔اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے جرگے کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ جرگہ کی جانب سے جو فیصلہ کیا جائے گا اس میں نہ صرف جرگے کو ان کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہوگی بلکہ وہ ان کے کندھے کیساتھ کندھا ملاکر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائل کی بلا پیمودہ زمینوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا دفاع ایک اجتماعی قومی معاملہ ہے، اس کیلئے آئینی اور قانونی جنگ لڑئیں گے۔