|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2021

تربت:  یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس تربت اور سب کیمپس پنجگور میں مختلف بی ایس پروگرامز میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 10دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ رجسٹرارآفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس تربت اورپنجگورکیمپس میں سپرنگ 2022سمسٹر کیلئے مختلف چارسالہ بی ایس پروگرامز اور ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ فارم 10دسمبر 2021تک جمع کئے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مین کیمپس تربت میں بی بی ایٰٰؑٓ ،بی ایس کامرس،بی ایس اکنامکس،بی ایس بلوچی،بی ایڈ آنرز،بی ایس پولیٹیکل سائنس،بی ایس انگلش،بی ایس سوشیالوجی،بی ایس کمپیوٹرسائنس،بی ایس کیمسٹری،بی ایس بائیوکیمسٹری،بی ایس بائیوٹیکنالوجی،بی ایس باٹنی،ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام جبکہ پنجگورکیمپس میںبی ایس کمپیوٹرسائنس،بی ایس باٹنی،بی ایس انگلش اور بی ایڈآنرزمیں داخلہ لینے کیلئے انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ وطالبات 10دسمبر2021تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

ایل ایل بی میں داخلہ کے لئے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ(LAT) پاس کرنا جبکہ دیگرپروگرامز میں داخلہ لینے کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کیا جانے والا انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا۔حبیب بنک لمیٹڈ میں یونیورسٹی آف تربت کے اکائونٹ نمبر1040-7900-525001میں مبلغ 300/=روپے بطور ایڈمیشن پروسسنگ فیس جمع کرانے کے بعد داخلہ فارم ایدمیشن سیل مین کیمپس یونیورسٹی آف تربت سے حاصل اور جمع کئے جاسکتے ہیں جبکہ پنجگور کیمپس کے لئے پنجگورکیمپس کے اکاونٹ نمبر0109-0002-6460-8826یوبی ایل پنجگوربرانچ میں مبلغ 300/=روپے جمع کرانے کے بعدداخلہ فارم پنجگور کیمپس کے ایڈمیشن سیل سے حاصل اور جمع کئے جاسکتے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹhttp://uot.edu.pk/admissions سے ڈائون لوڈ یا آن لائن جمع کیے جا سکتے ہیں۔دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔ضرورت مند اور قابل و محنتی طلبہ وطالبات کے لئے مختلف سکالرشپس بھی دستیاب ہیں۔ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیاجائے گا جبکہ کلاسوں کا آغاز جنوری 2022کے تیسرے ہفتے سے ہوگا۔